ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے ہیبلے دیہات میں جامعہ آباد اور گاندھی نگر  کے نام کی نسبت کو لے کر خصوصی میٹنگ

بھٹکل کے ہیبلے دیہات میں جامعہ آباد اور گاندھی نگر  کے نام کی نسبت کو لے کر خصوصی میٹنگ

Thu, 29 Dec 2016 21:05:38    S.O. News Service

بھٹکل:29/ڈسمبر  (ایس او نیوز) تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت حدود کے جامعہ آباد وارڈ کے نام کولے کر جو تنازعہ چل رہاہے اس  سلسلے میں اترکنڑا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامےکے تحت ہیبلے گرام پنچایت دفتر میں جمعرات کو خصوصی  میٹنگ منعقد کرتے ہوئے عوامی آراء اور مشوروں پر گفتگو ہوئی ۔

میٹنگ میں ہندو اور مسلمان لیڈروں نے اپنے پاس موجود دستاویزات کو پیش کیا۔  لیکن میٹنگ میں وارڈ کے نام کو کس نام سے موسوم کیا جائے اس تعلق سے کوئی قرارداد منظور کرنا۔ ممکن  نہیں ہواتو وارڈ اور گرام سبھا میں متعلقہ موضوع پر عوامی بحث کرکے   کسی نتیجے پر پہنچنے کا فیصلہ لیا گیا۔ پنچایت صدر این ڈی موگیر نے میٹنگ کی صدارت کی ۔

میٹنگ کے موقع پر ہیبلے پنچایت دفتر کے باہر پولس کا سخت پہرہ بٹھایا گیا تھا۔

پنچایت نائب صدر ابوعلی ، ممبران مادیو نائک، وینکٹیش نائک، رامانائک، شمیم، للاوتی ، ہیماوتی ، جفری علی ، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک، پی ڈی اؤ جینتی نائک، پرمیشور دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر علاقہ میں پولس سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جامعہ آباد اور گاندھی نگر بورڈ کو لے کرعلاقہ میں فرقہ وارانہ سطح پر ماحول کو کشیدہ کرنے کا سبب بنا تھا۔


Share: